صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میرج (ترمیمی) ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔ ایکٹ کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی گئی ہے، ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں کی عمر 16 اور عورتوں کی عمر 13 سال سے زیادہ ہونی چاہیے تھی۔ صدر مملکت نے اس حوالے سے تقریب سے خطاب میں تمام سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے ملازمت کے کوٹے میں مزید اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کو خط لکھیں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام اقلیتیں ملک کی مساوی شہری ہیں اور انہیں یکساں حقوق حاصل ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کو بعض الگ تھلگ واقعات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ ان کی وطن پر اتنی ہی ملکیت ہے جتنی کسی اور کی ہے۔