روزنامہ جنگ کے یونین لیڈر دفتر کے اندر سے سکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود اغوا

روزنامہ جنگ کے یونین لیڈر دفتر کے اندر سے سکیورٹی عملہ ہونے کے باوجود اغوا

روزنامہ جنگ راولپنڈی کے آفس کے اندر سے نا معلوم افراد سکیورٹی کے ہوتے ہوئےجنگ یونین کے صدر عمران بٹ کو اٹھا کر ساتھ لے گئے،عمران بٹ کا اغوا اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کے خلاف ورکرز کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،روزنامہ جنگ کے صحافیوں ساتھیوں نے جب جنگ انتظامیہ اور سکیورٹی سے دریافت کیا کہ نامعلوم افراد عمران بٹ کو کیسے سکیورٹی ہوتے ہوئے اغوا کرکے لے گئے ہیں آپ نے روکا نہیں اور یہ لوگ کون تھے

سکیورٹی عملے نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتہ کون تھے اور کیوں لے گئے،عمران بٹ جنگ یونین کے صدر اور جنگ انتظامیہ کے خلاف ورکرز کے حق میں مختلف فورمز پر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں،حال ہی میں جنگ آفس کی خواتین نے جنگ انتظامیہ کے دو افراد کے خلاف ہراسمنٹ کی کارروائی کےلیے وفاقی محتسب میں شکایت کر رکھی ہے جس کا کیس چل رہا ہے اور پیشی پر دونوں افراد نہ آئے

خدشہ ہے کہ اسی کیس کو دبانے کے لیے ورکرز کے خلاف بے بنیاد کارروائی کروائی گئی ہے، مختلف فورمز پر انتظامیہ کے خلاف کئے گئے کیسز کے فیصلے نزدیک اور حق میں آنے کے وقت عمران بٹ کا اغوا قابل تشویش عمل ہے

-- مزید آگے پہنچایے --