پاکستان کی ویمنز ٹیم کی کارکردگی 2023 میں بسمہ معروف کے قیادت چھوڑنے کے اور ندا ڈار کے کپتانی سنبھالنے کے بعد سے تنزلی کاشکار ہے ۔ اپریل 2023 سے اب تک کھیلے گئے 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے پاکستان کی ٹیم صرف سات جیت میچ جیت پائی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ مکمل کیا لیکن اس کے بعد ٹیم بنگلہ دیش سے 2-1 سے ہار گئی۔
پاکستان نے دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا اور اسے 2-1 سے شکست دی تھی۔ مگر رواں سال قومی ٹیم آٹھ میں سے سات میچ ہار چکی ہے، جس میں کراچی میں ویسٹ انڈیز سے 4-1 اور انگلینڈ میں 0-3 کی شکست شامل ہے۔ قومی ٹیم کی بڑی وجہ ٹاپ آرڈر کی جانب سے رنز سکور نہ کرنا ہے ٹیم سدرہ امین اور منیبہ علی پر بہت زیادہ انحصار کرتی اور انہی دو بیٹرز نے رواں سال سکور بھی کئے ہیں –