يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لَا تَسْاَلُوْا عَنْ اَشْيَآءَ اِنْ تُـبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْۚ وَاِنْ تَسْاَلُوْا عَنْـهَا حِيْنَ يُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُـبْدَ لَكُمْۖ عَفَا اللّـٰهُ عَنْـهَا ۗ وَاللّـٰهُ غَفُوْرٌ حَلِيْـمٌ (101)
اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں، اور اگر یہ باتیں ایسے وقت میں پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی، گزشتہ سوالات اللہ نے معاف کر دیے ہیں، اور اللہ بخشنے والا بردبار ہے۔