دفتر خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں عزاداری کی مجلس پر ہونے والے حملے میں چار پاکستانی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وادی کبیر میں واقع علی ابن ابی طالب مسجد میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں چار پاکستانی جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ مسقط کی وادی الکبیر کی امام علی مسجد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔دہشت گردوں کے حملے کے دوران مسجد میں مجلس عزا جاری تھی، جس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔رائل عمان پولیس نے بتایا تھا کہ وادی الکبیر کے علاقے میں ایک مسجد پر فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں جس میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔