سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔