عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری

عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری

وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --