ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے اور انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کی تصدیق کا طریقہ کار متعارف کروا دیا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے اور انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کی تصدیق کا طریقہ کار متعارف کروا دیا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرنے اور انٹرنیشنل ڈرایئورنگ پرمٹ کی تصدیق کے طریقہ کار متعارف کروا دیا،سٹی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے انٹرنیشنل ڈرائیونگ کے پرمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کرسکیں گے، اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے ڈاکومنٹس سٹی ایپ کے ذریعے بھیجیں اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مسیج کا انتظار کریں، میسج آنے کے بعد صارف کو سہولت سنٹر کا وزٹ کرنا ہو گا جہاں دس سے پندرہ منٹ پرمٹ جاری کردیا جائے گا،صارف کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تصدیق کے لیے قومی شناختی کارڈ کا نمبر اور ڈرائیونگ پرمٹ رجسٹریشن نمبر کو سٹی ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا اورجس سے اسے پرمٹ کے جعلی یا اصلی ہونے کا پتہ چل جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ ڈور اسٹیپ سروس اور سٹی ایپ متعارف ہونے کے بعد صارفین کو دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹھے ہی بے شمار کام کر کے اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --