پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ان کے شوہر کی نظربندی کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ جمعہ 6 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے ان کے شوہر کی بازیابی کی درخواست کو غیر موثر قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کیسز میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی بریت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اس وقت اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں جن کے خلاف 3 ستمبر کو دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مینٹی نینس آف پبلک آرڈر کے تحت ان کی نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دینے کے فوراً بعد  انہیں ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ نے بھی عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ حکام کو پرویز الٰہی کو کسی بھی نامعلوم کیس میں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --