ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، 5 جاں بحق

ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، 5 جاں بحق

پشین خانو زئی کے قریب گوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق  بلوچستان کے شہر پشین خانو زئی کے علاقے میں ٹریلر نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --