وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے علاج کے لیے برطا نیہ جانے کی درخواست کر دی۔خورشیدشاہ کی جانب سے احتساب عدالت سکھر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔
درخواست پر احتساب عدالت نے بیماری کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینےکاحکم جاری کر دیا، عدالت نے خورشید شاہ کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ اگلی سماعت پر 13دسمبر کو پیش ہونےکاحکم بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر خورشیدشاہ کی ضمانت منظور ہونے کے ساتھ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا تھا۔