پشاور ہائی کورٹ کے بنوں بینچ نے بغاوت کے مقدمے میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر بغاوت کے مقدمات میں گرفتار ہونے کے بعد 31 دسمبر 2020 سے کراچی کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔
جس مقدمے میں علی وزیر کی ضمانت منظور کی گئی ہے وہ مقدمہ پولیس نے ان کے خلاف شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں عوامی جلسے کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں درج کیا تھا۔