آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا ہے جہاں پر جوانوں سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر نوسیری سیکٹر کا دورہ کیا۔ اگلے مورچوں پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے دستوں کے پیشہ وارانہ امور، ہمہ وقت چوکنا رہنے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے پہلے آرمی چیف کے ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا خیرمقدم کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --