امریکا نے اپنے شہریوں کو خیبرپختونخوا، بلوچستان کا سفر کرنے سے منع کردیا

امریکا نے اپنے شہریوں کو خیبرپختونخوا، بلوچستان کا سفر کرنے سے منع کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشتگردی یا اغوا کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے اردگرد کے علاقوں کا بھی سفر نہ کریں کیونکہ ایل او سی پر بھارتی اور پاکستانی فوجی دستوں میں گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --