اٹلی میں پیپلز پارٹی کے چیف کوآرڈینیٹرنصیر احمد کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ۔سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری طلعت فاروق، ممبر گورننگ باڈی نعیم محبوب، عامر رفیق بٹ، صدر رپجا سہیل ملک و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر نصیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے دی جانے والی عزت افزائی کا تہہ دل سے مشکور ہوں
بالخصوص پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری پریس کلب خلیل احمد راجہ، طارق چوہدری وغیرہ کا جنہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے جتنی بھی خدمت ہوسکے کروں، ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے، نصیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، صحافیوں سے ملاقات میں صحافی برادری کے مسائل بھی سامنے آئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد بہت احسن انداز سے صحافیوں کے مسائل کو حل کر رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قدر کی ہے اور انہیں ملک کیلئے ایک اثاثہ قرار دیا ہے، بلاول بھٹو جب بھی کسی ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو ان کی پہلی ترجیح وہاں پر مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرنا ہوتی ہے تاکہ ان کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کی سعی کریں،
میں ایک بار پھر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی۔