پاکستان اورناروے کامختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم رکھنے پر اتفاق

پاکستان اورناروے کامختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم رکھنے پر اتفاق

پاکستان اورناروے نے خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اوردوسرے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے اورہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اورناروے کے وزیرخارجہ Anniken Huitfeldt کے درمیان ایک ملاقات میں کیاگیا۔انہوں نے پاکستان اوریورپین فری ٹریڈایسوسی ایشن کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلدحتمی شکل دینے کی اہمیت پرزوردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ ناروے کی مزید کمپنیاں پاکستان کی پرکشش سرمایہ کاری پالیسی سے استفادہ کریں گی۔ انہوں نے پاکستانیوں کیلئے قانونی طریقے سے ترک وطن بڑھانے کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --