پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کہاں عید منائے گی

پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کہاں عید منائے گی

رواں سال عید الاضحیٰ پر سابق صدر آصف علی زرداری نوابشاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوڈیرو گڑھی خدا بخش میں منائیں گے۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ، ناصر شاہ سکھر میں عید منائیں گے جبکہ قائم مقام گورنر آغا سراج درانی شکارپور، منظور وسان کوٹ ڈیجی اور قائم علی شاہ خیر پور میں عید منائیں گے۔

صوبائی وزرا میں شرجیل انعام میمن ٹنڈو جام، عبد الباری پتافی اور محمد بخش مہر گھوٹکی، نثارکھوڑو امریکا کے شہر شکاگو اور امتیاز شیخ شکارپور میں عید منائیں گے۔

میر شبیر بجارانی کشمور، ساجد جوکھیو ملیر، شہلا رضا اور وقار مہدی کراچی میں عید منائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل نوابشاہ اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری اپنے حلقے سجاول میں عید منائیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --