پاک بحریہ کی سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دوردراز ساحلی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاک بحریہ کے مطابق سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا۔

 

پاک بحریہ بھی متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کر رہی ہے۔پاک بحریہ نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

پاک بحریہ کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کو صاف کرنے میں مقامی لوگوں کی مدد بھی کی۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --