*ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﺍَﻟّٰﮭُﻢَ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻻَﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَﮏَ ﻟَﺒَّﯿْﮏَ*،عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ روانہ

*ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﺍَﻟّٰﮭُﻢَ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻟَﺒَّﯿْﮏ ﻻَﺷَﺮِﯾْﮏَ ﻟَﮏَ ﻟَﺒَّﯿْﮏَ*،عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ روانہ

مناسک حج کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس میں کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حکام کے مطابق عازمین فجر  کی نماز کے بعد احرام باندھ کر منیٰ روانہ ہو گئے ہیں  اور وہاں قیام کریں گے۔ عازمین کو نماز ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حج کارکن اعظم وقوف عرفہ جمعے کو ادا کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال مناسک حج میں 185 عازمین شاہی مہمان ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق  اسلامی فوجی مرکز کے انسداد دہشت گردی کارروائی کے شہداءکے رشتہ داروں اور زخمیوں کو حج کرایا جارہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --