بھارتی ریاست آسام میں بارشوں نے تباہی مچا دی

بھارتی ریاست آسام میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیلابی صورتحال کے باعث سیکڑوں گھر  متاثر ہوئے اور جانی نقصان بھی ہوا۔بھارتی میڈیا  کے مطابق آسام کے ضلع دیما ہساؤ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ  80  سے زائد گھر متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسام میں پانی کا تیز  ریلا سڑک کا ایک حصہ بہا کر لے گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔آسام  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 14 مئی تک 6  ضلعوں کے 94  گاؤں میں 24 ہزار سے زائد افراد طوفانی بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے۔ آسام میں ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے   متنبہ کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --