کشتی حادثے میں 4 بچے ڈوب گئے

کشتی حادثے میں 4 بچے ڈوب گئے

ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی کو  پیش آنے والے حادثے میں 4 بچےڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں پانی بھرنےکی وجہ سے 8 افرادنے دریا میں چھلانگ لگائی جن میں سے 4 افرادکو بچالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  دریائے راوی میں ڈوبنے والے بچوں میں 3 بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔  ڈوبنے والوں میں 12 سال کی نور فاطمہ،9 سال کاجواد، 6 سال کا ایان اور 5 سال کا ارسلان شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے مطابق چاروں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں واٹر سرچ آپریشن کررہی ہیں اور ان کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہےگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --