روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن عملی طور شروع ہو گیا ہے۔لاہور سے پہلی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز نےعلی الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھری۔ اسلام آباد سے دوسری پرواز رات 08:30 بجے کےقریب روانہ ہو گی۔ ملتان سے پہلی حج پرواز آج شام 04:30 پر شیڈول ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائٹس کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔