ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کیے جانے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کیے جانے کا امکان ہے۔

نومبر کے ضمنی الیکشن سر پر ہیں اور  امریکا میں تیل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کے برابر ہو چکی ہے، ایسے میں امریکا ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کرنے کا سوچ سکتا ہے۔

تیل بیچنے والی معروف کمپنی وائٹول کے عہدیدار کو امید  ہے کہ امریکا یہ اقدام اٹھاسکتاہے۔

دوسری  جانب بلوم برگ کے مطابق اگر ایران امریکا ایٹمی معاہدہ ہو جائے تو بین الاقوامی منڈی میں مزید 5 سے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ آسکتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --