پوپ بینی ڈکٹ 95 برس کی عمر میں وفات پاگئے

رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ 95 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپائے روم بینیڈکٹ ویٹی کن سٹی میں سخت علالت کے باعث آج چل بسے۔

بینی ڈکٹ 2013 میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوئے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔

یاد رہے کہ موجودہ فرانسیسی پوپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے آخر میں پوپ بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --