اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ اعظم نذیر تارڑ

 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی دانستہ طور پر الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں، شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے ،عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا، بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہونے تھے ،کیوں نہیں کرائے گئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --