وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاعالمی امن یقینی بنانے کیلئے فریقین کے درمیان بات چیت پر زور

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاعالمی امن یقینی بنانے کیلئے فریقین کے درمیان بات چیت پر زور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے درمیان بات چیت پر زور دیا ہے۔ وہ آج کراچی میں گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے علاقائی امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے لئے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت نے اب اچھے معیار اور قابل اعتمادی حاصل کر لی ہے اور اس کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب 60 سے زائد ممالک کو اعلی سطح کی دفاعی مصنوعات برآمد کر رہا ہے اور اس شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر ان برآمدات کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور مضبوطی کا بہترین طریقہ معاشی خود انحصاری کا حصول، سیاسی اداروں کی تعمیر نو اور مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے ہر ادارے کو اپنے مقاصد پر بنیادی توجہ کے ساتھ اپنے آئینی دائرے میں کام کرنا چاہیے۔

-- مزید آگے پہنچایے --