وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کرلیا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم اسلام آباد پولیس کے عدم تعاون کے باعث اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔

جس پر اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت نے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے خبردار کیا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --