وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ بلوچستان کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ بلوچستان کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ بلوچستان کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صحبت پور بھی جائیں گے۔وزیرِ اعظم ضلع صحبت پور میں متاثرینِ سیلاب کے ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کومتاثرینِ سیلاب کی امداد اور بحالی کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف خضدار میں بی این پی مینگل کے سربراہ نواب اختر جان مینگل کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔وہاں وزیرِ اعظم نواب اختر مینگل کے چچا کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --