وینزویلا میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افرادہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے جنوب میں واقع شہر لاس تیجیریاز میں بارشوں کے باعث خوفناک لینڈ سلائیڈنگ نے کئی مکانات تباہ کردیے۔
رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 22 افرادہلاک ہوگئے جبکہ 52 لاپتہ ہیں۔وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز نے اتوار کو بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں ابھی تک لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں۔