پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔رونالڈو نے یہ سنگ میل مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں عبور کیا۔
کرسٹیانو رونا لڈو نے اپنے کیریئر میں 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیلی، جس میں ریال میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو 117 انٹرنیشنل گولز بھی کر چکے ہیں۔