جوہر سلیم کو قائم مقام سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ سینئر افسر اور اسپیشل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ایک روز قبل وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے وزارت خارجہ افسران کے ہمراہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو فئیر ویل دی۔سہیل محمود کی جانب سے اٹلی میں سفیر جوہر سلیم کو قائم مقام سیکرٹری خارجہ نامزد کیا گیا جب کہ دفتر خارجہ کی جانب سے مستقل سیکرٹری خارجہ کے لیے کسی نام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔
سفیر جوہر سلیم کی بطور سفارت کار مدت اگلے سال اپریل میں ختم ہو رہی ہے جب کہ قائم مقام سیکرٹری خارجہ کے اعلان کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا۔