پاکستان کے دورے پر آئے اٹلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف کوآرڈینیٹر نصیر احمد نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری خلیل احمد راجہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ، عون شیرازی اور میاں اختر بھی موجود تھے
سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد خلیل احمد راجہ نے اس موقع پر نصیر احمد کو خوش آمدید کہا اور اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نصیر احمد اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں ہم توقع کرتے ہیں ان کی یہ خدمات جاری رہیں گی
ان کا کہنا تھا کہ نصیر احمد کے ساتھ صحافیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے تمام مسائل کو حل کیا جائے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نصیر احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجیحات میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہے، بلاول بھٹو نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے پر بھرپور کام کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد میڈیا کی حامی ہے اور اس کیلئے بھرپور کام بھی کر رہی ہے۔