خاتونِ اول نے اسلام آباد میں بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کر دیا

خاتونِ اول نے اسلام آباد میں بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کر دیا

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیگم نصرت بھٹو لائبریری کا افتتاح کیا۔

دورے کے دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک سے ملاقات میں خاتونِ اول کو بریفنگ دی گئی کہ اس لائبریری سے جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے انجام دی جانے والی انسانی خدمات کو سراہا اور تنظیم کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے انسانی ہمدردی کے مشن کو مزید لگن اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

خاتونِ اول نے “پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے انسانی ہمدردی کے سفر” کے عنوان سے منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --