تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی استحکام کیلئے متحد ہوجائیں،چیئرمین سینٹ

تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی استحکام کیلئے متحد ہوجائیں،چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری ، یکجہتی ، جمہوریت اور اقتصادی استحکام کیلئے متحد ہوجائیں۔

وہ آج لاہور میں گیارہویں تین روزہ پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو کا افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہے تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ، ایران اورامریکہ کے درمیان ثالث کا کردارادا کررہا ہے انہوں نے اسے ملک کی سفارتی کامیابی قراردیا۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زوردیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔

انہوں نے صنعتوں پر زوردیاکہ وہ ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے تربیتی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر کام کریں۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --