حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وسیع کئے گئے طریق کار کے تحت غیرملکی باشندوں ، کمپنیوں اور ادارہ جاتی ، سرمایہ کاروں کو اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ، حکومتی سیکورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد مالیاتی منڈیوں کے ساتھ روابط مضبوط بنانا اورڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔

وزیراعظم نے اس کامیابی پر وزیرخزانہ ، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور شریک بینکوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو غیرملکی باشندوں ، کمپنیوں اورادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک وسعت دینے سے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے مزید پرکشش ملک بنانے اورمالیاتی منڈیوں میں اپنی موجودگی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --