پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت توسیعی مالی سہولت کے 37 ماہہ پروگرام کے تیسرے جائزے پر ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مضبوطی اور پائیداری کی سہولت کے تحت 28 ماہہ پروگرام کے دوسرے جائزے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور مالی اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --