وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی اجتماع یا احتجاج کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ادھر اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ریڈ زون کی طرف سفر نہ کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --