پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے سفارتی کاری پرزور

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے سفارتی کاری پرزور

اقوام متحدہ میں پاکستان نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی میں اضافے کو روکیں اور مشرق وسطیٰ کے بحران کے پرامن، مذاکراتی حل کے حصول کے لیے فوری طور پر سفارت کاری دوبارہ شروع کریں۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایک پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے نئے سرے سے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے خلاف حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے اور ان تمام برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --