حج ویزا کے لیے بایومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع، 17 فروری تک مہلت

حج ویزا کے لیے بایومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ میں توسیع، 17 فروری تک مہلت

اسلام آباد: رواں سال حج کے لیے سعودی ویزا کی بایومیٹرک تصدیق مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد یہ عمل اب 17 فروری تک مکمل کیا جا سکے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمینِ حج گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بھی بایومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بایومیٹرک تصدیق سعودی تاشیر مراکز کے ذریعے بھی کروائی جا سکتی ہے، جو ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم کیے گئے ہیں۔ عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاشیر مراکز سے موصول ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل کو محفوظ رکھیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق بایومیٹرک تصدیق حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے اور اس کے بغیر کسی بھی عازم کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --