ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے میچ میں سندھ کی ٹیم نے باآسانی بلوچستان کو نو وکٹوں سے شکست دیدی، سندھ کے اوپنر شرجیل خان نے رواں سال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی پہلی سنچری داغ دی، تفصیلات کے مطابق سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلوچستان کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، بلوچستان کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود پچیس رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، سندھ کی جانب سے سہیل خان، ابرار احمد اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کرتے ہوئے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا، شرجیل خان نے 62 گیندوں پر تیرہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 107 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، صائم ایوب اٹھائیس جبکہ سعود شکیل بیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سندھ کی گرنے والی واحد وکٹ کاشف بھٹی کے حصے میں، شاندار بیٹنگ پر شرجیل خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی پہلی سنچری شرجیل نے داغ دی، سندھ نے بلوچستان کو زیر کرلیا