پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ کی امریکا میں شاندار کارکردگی

پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ کی امریکا میں شاندار کارکردگی

پاکستان کی 12 سالہ ٹینس کھلاڑی ہانیہ منہاس نے نیویارک میں منعقدہ ایونٹ میں بارہ سال اور بارہ سال سے کم عمرکے گرلزسنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کامیابی حاصل کر لی۔گرلز سنگلز میں ہانیہ نے جولیانا کاسٹیلانوس ٹروجیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ اس کے بعد اس نے جولیانا کے ساتھ گرلز 12 ڈبلز کے لیے ٹیم بنائی، جہاں انہوں نے فائنل میں نیلا گلواکا اور جنیتا فائلز کو8۔3 سے شکست دی۔ تھامس او نیل اور ہانیہ نے مکسڈ ڈبلز کے لیے فائنل میں ایشان یادلاپلی اور الزبتھ سبائیو کو8۔5سے شکست دی۔

ان کامیابیوں پر ہانیہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹرافیاں بہت معنی رکھتی ہیں اور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ ہانیہ اس وقت بریڈنٹن، فلوریڈا میں قائم اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہپچھلے آٹھ ماہ میں ہانیہ منہاس نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈل، 1 سلور اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا ہے، جس سے وہ ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے 14 سال اور کم عمر کی گرلز کیٹگری جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کیٹگریز میں سب سے زیادہ رینک والی ٹینس کھلاڑی بن گئی ہیں۔2021 میں ہانیہ منہاس نے یونان میں آئی ایم جی فیوچر اسٹارز میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --