بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے سیلاب کے باعث اپنے پیاروں کو کھو دیا۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ اظہارِ ہمدردی و تعزیت انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کیا ہے۔اپنے بیان میں راہول گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب ایک خوف ناک سانحہ ہے، جس کے متاثرین سے دلی ہمدردی ہے۔