چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے ملاقات کی ہے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 30 ملین ڈالرز کی امداد پر سمانتھا پاور کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی دفتر خارجہ میں ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے بحالی و امداد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا@BBhuttoZardari pic.twitter.com/ozlRZTDVlx
— PPP (@MediaCellPPP) September 9, 2022
وزیرِ خارجہ نے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سے پاکستان کے لیے عالمی برادری کے وسائل متحرک کرنے کے لیے تعاون کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ سمانتھا پاور نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گفتگو بھی کی۔