سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے اٹلی کے دارالحکومت روم میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے گریگ کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹ میں 0-6 اور 6-7 سے شکست دی۔
رپورٹس کے مطابق اٹالین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کیا ہے جس کے بعدان کے ماسٹرز ٹائٹلز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اٹالین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپررُڈ کو باآسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ سربین اسٹار کے کیرئیرکی ایک ہزارویں ٹور میچ فتح تھی، جوکووچ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں پلیئر ہیں۔یاد رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ ماسٹرز ٹائٹلز جیتنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ اسپین کے رافیل نڈال 36 ماسٹرز ٹائٹلز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔