سابق آسڑیلوی آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

سابق آسڑیلوی آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

آسٹریلیا کے سابق اسٹار آلراؤنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔46 سالہ سابق اسٹار کرکٹر کی کار کو حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاونزول میں پیش آیا جہاں اینڈریو سائمنڈز کی کار سڑک سے باہر نکل کر الٹ گئی۔

آسٹریلین پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے پاس ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 46 سالہ ایک شخص سوار تھا، ایمرجنسی پر مامور شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی تاہم وہ جو زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --