مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں پر بھارتی مظالم کی عالمی تنظیموں کی شدید مذمت

10

انسانی حقوق کی دس عالمی تنظیموں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قائم بھارتی حکومت کی جانب سے معروف کشمیری انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کے مسلسل مبینہ ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے۔

خرم پرویز کی گرفتاری کے پانچ سال مکمل ہونے پر جاری مشترکہ بیان میں عالمی تنظیموں نے دونوں کارکنوں کے خلاف تمام الزامات غیر مشروط طور پر واپس لینے اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے خلاف جاری کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیموں کے مطابق انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے باعث کئی سال قید میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی کے باوجود خرم پرویز اور عرفان معراج کو طویل قانونی کارروائیوں اور سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیری سول سوسائٹی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور عالمی مبصرین کو مقبوضہ علاقے تک آزادانہ اور بلا روک ٹوک رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں