خیبر پختونخوا میں ریلوے نظام کی بہتری، حنیف عباسی اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

8

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو جدید بنانے، مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور خیبر پختونخوا میں ریلوے آپریشنز کی مجموعی کارکردگی بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر لنڈی کوتل ٹورسٹ ٹرین کی بحالی کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسے سیاحت کے فروغ، مقامی معیشت کی بہتری اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں