ملک بھر میں ایک ہفتے کی انسدادِ پولیو مہم مکمل، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلا دیے گئے

7

ملک کے 97 منتخب اضلاع میں جاری ایک ہفتے کی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل ہوگئی، جس کے دوران تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن مہم میں 2 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز نے حصہ لیا۔

این ای او سی نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

ادارے نے خبردار کیا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے اور اس وائرس کے باعث زندگی بھر کی معذوری سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ ویکسینیشن ہے۔

حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ ملک کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں