یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرنائب صدر ایف پی سی سی آئی قرۃ العین کی موجودگی میں سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت،صنعت،سرمایہ کاری اور داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے اس پر انہیں لیڈر منتخب ہونے پر نشانِ امانت پیش کی گئی، بزنس کمیونٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے منتخب کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ پوری بزنس کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلوں ان کے مسائل کو حل کروں، ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ بزنس کمیونٹی کے تمام حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔