سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظور کر لی

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظور کر لی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پیر سے جمعرات تک ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ اعلامیہ کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس سے کلیدی خطاب کیا۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی نےصدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ پولیٹیکل بیورو کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا اور اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد پر غور کرنے کے بعد اس کی منظوری دی۔ صدر شی نے قرارداد کے مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق،جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا مقصد چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ترقی دینا اور ملکی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ 2035 تک ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی تعمیر مکمل اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا، عملی لحاظ سے ملکی نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بناتے ہوئے بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق رواں صدی کے وسط تک چین کوہرلحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کی ٹھوس بنیاد رکھی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2029 میں عوامی جمہوریہ چین کی 80ویں سالگرہ تک قرارداد میں پیش کردہ اصلاحاتی امور اور اہداف مکمل ہو جائیں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مرکزی کمیٹی نے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لیے منظم منصوبے تشکیل دیےہیں۔جن کے مطابق ایک اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کی تعمیرکے لیے مارکیٹ کردار سے بہتر طریقے سے استفادہ کیاجائے گا، منصفانہ اور زیادہ متحرک مارکیٹ کو فروغ اور وسائل کی تقسیم کو ہر ممکن حد تک موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق مارکیٹ پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں گی اور مارکیٹ نظم و نسق کو بہتر طور پر برقرار رکھنے اور مارکیٹ خامیوں کو دور کرنے کے لیے موثر ضابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اعلامیہ میں سپلائی سائیڈ پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مزید بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ترغیبات اور طریقہ کار کو بہتر بنانے اور ترقی کے حصول کے لیے نئے محرکات اور وسائل پیدا کرنے پر زور دیاگیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں اور حقیقی معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کے درمیان مکمل انضمام کو فروغ دینے سروس سیکٹر کی ترقی ، بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانےاورصنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے اداروں اور طریقہ کار کو بہتربنایا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --